اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،833 کلوگرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

118
ANF ​​operation against drug
ANF

راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 کارروائیوں میں 833 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 3 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کی گئی انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 748 گرام آئس برآمد کی گئی ۔

راولپنڈی میں کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ماشخیل سے 460 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔پشین روڈ کوئٹہ کے قریب سے 319 کلو گرام افیون برآمد کی گئی ۔کراچی میں کنٹینر سے 41 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔حیدرآباد میں ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 7 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔سیالکوٹ میں سمبڑیال کے قریب ملزم سے 4.8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔\932