اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف )نے پنجاب سے متصل انٹرنیشنل بارڈر کے قریب منشیات کی سمگلنگ کےخلاف ڈرونز کے ذریعے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کواڈ کوپٹرز کے ذریعے انٹرنیشنل منشیات سمگلنگ گینگ کےخلاف کامیاب کارروائی کے دوران 3 اہم افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ ملزمان محمد منیر اور عدیل احمد کا تعلق بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث تنظیموں سے ہے۔
ملزمان کو 13 کلو گرام ہیروئن اور 8 کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کرنے کا انکشاف اور تیسرے ملک کے ذریعے رقم کی ٹرانزیکشنز کرنے کا بھی اعتراف کر لیا۔ضبط کیے گئے کواڈ کاپٹرز/ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
ضبط شدہ کواڈ کاپٹرز آٹو ریٹرن فیچر کے ساتھ 15 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرسکتے ہے۔اے این ایف ملوث نیٹ ورکس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون پر کاربند ہے۔