اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے قریب ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30 کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔برآمدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔