اے این ایف ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری، ملک گیرکارروائیوں کے دوران 32ملزمان گرفتار،174 .227 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

62
اے این ایف ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری، ملک گیرکارروائیوں کے دوران 32ملزمان گرفتار،174 .227 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی۔19ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے میں 35 ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 174 .227 ملین ڈالر مالیت کی 4166.009 کلوگرام منشیات اور 480 لیٹرز شراب برآمد کر لی ۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق 11تا17 ستمبر کے دوران کی گئی کارروائیوں میں 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 51.6 کلوگرام افیون، 279.26 کلوگرام ہیروئن ، 3098,442 کلوگرام چرس 541.88 کلو گرام میتھ ایلیا مائن (آئس)، 10 کلوگرام مارفین ، 187 کیا مائن 24 گرام دیا اور 0.003 گرام ایلمیسی گولیاں ( 5 گولیاں ) شامل ہیں۔اے این ایف بلوچستان نے 7 کارروائیوں میں 2496.5 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، برآمدہ منشیات میں 30 کلوگرام افیون 75 گرام ہیروئن 2453 کلوگرام چرس، 2.75 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 10 کلوگرام مارفین شامل ہے۔

اے این ایف سندھ نے 7 کارروائیوں کے دوران 1006.875 کلوگرام منشیات اور 480 لیٹر ز شراب برآمد کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمد شدہ منشیات میں 257.075 کلوگرام ہیروئن ، 550 کلوگرام چرس، 12.800 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن ( آئس) اور 187 کلو کیٹا مائن شامل ہیں۔ اے این ایف خیبر پختونخوا نے 8 کاروائیوں کے دوران 616.927 کلوگرام منشیات برآمد کرلی ۔

برآمدہ منشیات میں 91.500 کلوگرام چرس 525.424 کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 0.003 گرام ایکسٹی گولیاں (5 گولیاں ) شامل ہیں۔ اے این ایف پنجاب نے 7 کارروائیوں کے دوران 42.425 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 21.600 کلوگرام افیون اور 20.825 کلوگرام ہیروئن شامل ہیں۔

اے این ایف راولپنڈی نے 6 کارروائیوں کے دوران 3.282 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضےمیں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں 61 گرام ہیروئن، 1.942 کلو گرام چرس ، 706 کلوگرام ایمفیٹامائن ( آئس) اور 24 گرام ویڈ شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔