اے این پی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے

197

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینئر رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نے حاجی محمدعدیل کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ گردے کے عارضے میں مبتلا اور سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے۔ حاجی عدیل 2009ءسے مارچ 2015ءتک سینیٹر بھی رہے ۔وہ ڈیڑ ھ سال تک اے این پی کے قائم مقام صدر بھی رہے۔حاجی عدیل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے، ان کی عمر 72برس تھی۔ حاجی عدیل کی نمازجنازہ جمعہ کی سہ پہر15:4 بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی ۔