لاہور۔11اپریل (اے پی پی):اکائونٹنٹ جنرل پنجاب(اے جی آفس) نے ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت کے 170 سے زائد محکموں میں سرکاری ادائیگیوں کے لئے آن لائن بلنگ سلوشن (OLBS) کامیابی سے نافذ کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پراجیکٹ سہل کے تحت یہ اقدام عوامی مالیاتی نظم و نسق کو جدید بنانے میں اہم سنگِ میل ہے جو شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو فروغ دیتا ہے۔
منصوبے کا آغاز لاہور سے کیا گیا، جہاں پنجاب حکومت کے 170 سرکاری محکموں کو آن لائن بلنگ سلوشن (OLBS) پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ یہ تربیت فائقہ خورشید، ایڈیشنل اے جی (پے رولز)، اے جی پنجاب کی نگرانی میں دی گئی جبکہ تربیتی سیشن کی قیادت اقصی لودھی، ڈپٹی اے جی (ایم آئی ایس) نے کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں جن بڑے محکموں نے آن لائن بلنگ سلوشن پر کامیابی سے منتقلی کی، ان میں ہوم ڈیپارٹمنٹ، سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈی آئی جی آپریشنز اور آئی جی آفس لاہور شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580792