اے جی پی آر کے جاری کردہ چیکوں کو آج (30جون) کو بینکوں میں جمع کرانا ضروری ہے، وزارت خزانہ

98
کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 10 فیصدکااضافہ

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اے جی پی آر کے جاری کردہ چیکوں کو ان کی معیاد ختم ہونے سے پہلے آج کی تاریخ (30جون) میں بینکوں میں جمع کرانا ضروری ہے ۔ منگل کویہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مالی سال 20-2019 آج 30 جون 2020ء کو ختم ہو جائے گا۔ مالی سال20-2019ء کے بجٹ سے اخراجات کی مد میں اے جی پی آر سے چیکوں کے اجراء کا آج آخری دن ہے۔انہوں نے کہاکہ اے جی پی آر کے جاری کردہ چیکوں کو ان کی معیاد ختم ہونے سے پہلے آج کی تاریخ (30جون) میں بنکوں میں جمع کرانا ضروری ہے۔ متعلقہ بنکوں کو اے جی پی آر کے وصول شدہ چیکوں کو کلیرنس کے لیے آج کی تاریخ (30جون) میں ہی سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرانا لازمی ہے۔