اے سی ایبٹ آباد کا بانڈہ دلزاک کا دورہ، پانی نکاسی سے متعلق شہری کی درخواست پر عمل درآمد کو یقینی بنایا

22

ایبٹ آباد۔ 4 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے ایس ڈی او ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ بانڈہ دلزاک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پانی کی نکاسی سے متعلق شہری کے مسائل سنے اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو مسئلہ کے حل کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کنٹونمنٹ بورڈ

ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مانسہرہ روڈ اور کاکول روڈ کے اطراف نالوں کی صفائی کے کام تیزی سے جاری ہے۔ آمدہ بارشوں کے نئے سپل سے قبل نالوں سے گندگی کو نکال کر انہیں صاف کیا جا رہا ہے تاکہ پانی کو سڑکوں پر آنے کی بجائے نالوں کے ذریعہ بڑے ندی نالوں تک بغیر رکاوٹ کے پہنچایا جائے۔