اے سی تیمرگرہ کا دورہ تحصیل خال، دریائے پنچکوڑہ سے غیرقانونی ریت و بجری نکالنے والوں کے خلاف کاررروائی

122
کی خبریں

دیر لوئر۔05 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر افتخار کی خصوصی ہدایت پر اے سی تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے تحصیل خال کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے دریائے پنچکوڑہ کے کنارے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالنے والے افراد سے بغرض قانونی کاروائی شناختی کارڈز قبضہ میں لے لئے ۔

اسکے علاوہ پیٹرول و ڈیزل پمپس کو چیک کرکے کم گیج والے پمپ منیجران اور مالکان سے شناختی کارڈز بغرض قانون کاروائی ضبط کرلئے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے آر ایچ سی ہسپتال خال کا دورہ کرکے سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔