23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے سی صدر کی کارروائی، چینی کے ذخیرہ کئے گئے 2500 بیگز...

اے سی صدر کی کارروائی، چینی کے ذخیرہ کئے گئے 2500 بیگز برآمدکر لئے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرصدر فضل عباس نے ڈجکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کے ذخیرہ کئے گئے 2500 بیگز برآمد کرلئے۔انہوں نے اطلاع ملنے پر ڈجکوٹ میں تین مختلف مقامات پر گودامز چیک کئے جہاں چینی کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کا سٹاک ضبط کرکے گودامز کو سیل کرادیا۔انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ وہ چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی سے بازرہیں بصورت دیگر نہ صرف سامان قبضہ میں لیا جائے گا بلکہ گودامز سیل کرنے کے علاوہ سخت قانونی کارروائی بھی ہوگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں