23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے سی کوئٹہ کا چینی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن، 03 گوداموں...

اے سی کوئٹہ کا چینی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن، 03 گوداموں سے چینی برآمد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):اے سی صدر کوئٹہ نے چینی ذخیرہ اندوزی کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور مین سریاب روڈ پر 03 گوداموں پر چھاپہ مارکر ذخیرہ شدہ 300 ٹن چینی برآمد کر لی۔

اس کے علاوہ دیگر سمگل شدہ اشیاء بشمول (تقریباً) 5000 پلاسٹک بیگ کے کارٹن، 1000 کین آئل اور ہزاروں بیکری آئٹمز (جام، کریم، چاکلیٹ، بسکٹ وغیرہ) برآمداورضبط کی گئیں مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کر کے تھانہ سریاب منتقل کر تے ہوئے گودام سیل کر دیئے گئے۔

- Advertisement -

اے سی نے کہا کہ قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہا مذکوری آپریشن کے دوران آئی بی، پولیس اور لیویز نے مدد اور کور فراہم کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں