ہری پور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر لبیقہ اکرم نے ہری پور بازار میں نان بائی شاپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نرخنامہ کی دستیابی، روٹی کا وزن اور قیمت کو چیک کیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
لبیقہ اکرم نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کا وزن حکومت کے دیئے گئے وزن کے برابر ہونا چاہئے، کم پیڑے والی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے، دکانوں پر صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔
قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر خانپور زہرہ نور نے یوریا کھاد ڈیلرز کا معائنہ کیا، چیکنگ کے دوران یوریا کی قیمت فروخت، سٹاک انوائس اور لائسنس ڈیلر شپ چیک کی گئی۔بعد ازاں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے حوالہ سے انہوں نے مختلف ڈیلرز کو چیک کیا اور چینی معیاری ریٹس پر فروخت کرنے کی ہدایت کی۔