13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںاے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز ،ڈینیئل مدویدیف،ہولگررونے اورجیک...

اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز ،ڈینیئل مدویدیف،ہولگررونے اورجیک الیگزینڈر ڈریپرسیمی فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

کیلیفورنیا۔14مارچ (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف ،انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر اور ڈنمارک کے ہولگررونے اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی آرتھر فلز کو 4-6، 6-2 اور 6-7(7-9)سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ کے میچ میں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے مات دے کر پانچویں رکاوٹ عبور کرلی۔ ایک اور میچ میں ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگر رونے نے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو 7-5، 0-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572324

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں