راولپنڈی۔20دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائز یونین کے صدر ملک خضر کے سسر انجینئر عبدالکریم خان انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی، اے پی پی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان، صحافیوں، سوگوار خاندان کے عزیز و اقارب سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر عبدالکریم خان ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔
انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے صدر اے پی پی ایمپلائز یونین ملک خضر سے نماز جنازہ کے بعد ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔
نماز جنازہ کے موقع پر صحافیوں اور شرکاء نے بھی مرحوم کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انجینئر عبدالکریم خان کی وفات پر اے پی پی کے مختلف حلقوں نے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔