اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ کی صنعتی و تجارتی انجمنوں کے ساتھ میٹنگ، متعلقہ محکمہ کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت

98

مانسہرہ۔ 23 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ نے صنعتی و تجارتی انجمنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ ان ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح دی جا سکے۔ اجلاس میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور شرکاءپر زور دیا گیا کہ وہ ٹیکس ادا کریں کیونکہ یہ فنڈز انفراسٹرکچر کی ترقی اور اکنامک زونز/صنعتی پارکس کے قیام کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اکنامک زونز میں صنعت کاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ کاروباری طبقہ جلد اپنے یونٹس لگا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکے