بابا بلھے شاہ کی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی

97
بابا بلھے شاہ کی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی
بابا بلھے شاہ کی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی

قصور۔ 31 اگست (اے پی پی):عرس حضرت بابا بلھے شاہ رح کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے دربار پر حاضری دی۔ ملک احمد خان کے ہمراہ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری بھی ہمراہ تھے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ہمراہ ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا ، ایس ڈی پی اوز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد جعفر چوہدری بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا بلھے شاہ کے عرس پر سیکورٹی کے انتظامات پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

بابا بلھے شاہ کے در پر آنے والا ہر فرد ہمارا مہمان ہے۔ بابا بلھے شاہ کی ہستی امن و سلامتی کا پیغام دینے والی ہے۔ ان بزرگوں کی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے جبکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزارت ، سپیکر شپ ان ہستیوں کے سامنے کچھ نہیں ہم عاجزی لیکر آئے ہیں،بابا بلھے شاہ کے عرس پر مہمانوں کی خاطر تواضع ہمارا فرض ہے ۔