23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبابا گرو نانک یونیورسٹی کی کوسٹر حادثہ کا شکار، 10 طالبات زخمی

بابا گرو نانک یونیورسٹی کی کوسٹر حادثہ کا شکار، 10 طالبات زخمی

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی کی کوسٹر کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش انے سے 10 طالبات زخمی بتایا جاتا ہے کہ واربرٹن روڈ نزد کھڈا والا سٹاپ پر بابا گرو نانک یونیورسٹی کی تیز رفتار کوسٹر بس نمبریE9472 بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں 10 طالبات شدید زخمی یونیورسٹی کی تیز رفتار بس علی الاالصبع طالبات کو واربرٹن سے یونیورسٹی لے جاتے ہوئے اچانک تیز رفتاری کے باعث کھڈا ںوالا سٹاپ پر سامنے سے انے والے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی

بس میں سوار دس طالبات شدید زخمی عینی شاہدین کی اطلاع پر پنجاب احمد جنسی سروس ریسکیو1122 کا ضلع ننکانہ صاحب کا عملہ فورا جائے حادثہ پر پہنچ گیا ریسکیورز نے جائے حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا زخمیوں میں 20 سالہ تحریم 21 سالہ میکائیل 18 سالہ طوبہ 22 سالہ فخرالنسا 17سالہ عریبہ و دیگر شامل ہیں

- Advertisement -

حادثہ کی خبر ملتے ہی فوری طور پر ڈیپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ننکانہ صاحب سید ندیم عباس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر نے حادثہ بارے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا بعد اذاں دونوں افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب جا کر زخمیوں کی عیادت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں