بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

219
babar azam

کراچی۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے، کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے۔

اس سے قبل مصباح الحق نے2013 میں 22انٹرنیشنل نصف سینچریاں اسکور کی تھیں، بابر کی 23ففٹی پلس میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔