بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

120

ہرارے۔24اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز رفتاری سے 2000 رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اگلی چار اننگز میں 17 رنز درکار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

بابر اعظم اب تک 53 میچوں کی 51 اننگز میں 47.21 کی اوسط سے 1983 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 رنز کا بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے اور انہیں اگلی چار اننگز میں 17 رنز درکار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف  اتوار کو سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کر لیں گے۔