بابر اعظم ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

204
ٹی ٹوئنٹی میں ہم نے بھارت کو ہرایاہے ایسا نہیں کہ یہاں ہم نہیں ہراسکتے۔بابراعظم

راولپنڈی۔30ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں،بابراعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنانمنٹ میں ناردرن کے خلاف اپنی چھٹی سنچری سکور کرکے سنگ میل عبور کیا۔

جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم نے ناردرن ٹیم کے خلاف 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 6 یا اس سے زائد سنچریاں بنانے والے دنیا کے 9ویں بلے باز ہیں، اس فہرست میں کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بابر اعظم نے185 اننگز میں 6 سنچریاں سکور کی ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز احمد شہزاد اور کامران اکمل نے پانچ، پانچ سنچری سکور کر رکھی ہیں جبکہ خرم منظور نے چار، مختار احمد اور شرجیل خان نے تین، تین سنچریاں سکور کی ہیں۔