31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںباتھو ہرے پتوں کی سبزی میں باجرے ، گندم، چاول اور گنے...

باتھو ہرے پتوں کی سبزی میں باجرے ، گندم، چاول اور گنے سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے، ماہرین صحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):باتھو ہرے پتوں کی سبزی میں باجرے ، گندم، چاول اور گنے سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے ۔ خود رو جڑی بوٹی دیگر فصلوں میں اگتی ہے اور تقریباًسب ہی گرم ممالک میں پائی جاتی ہے، لو گ اس کے پتے اور بیج کھاتے ہیں ۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر کئی ایشیائی ممالک میں باتھو کا ساگ پکایا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ اس کا رائتہ اور پراٹھے بھی شوق سے کھائے جاتے ہیں ،دالوں اور چاول کے ساتھ بھی اسے پکایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ باتھو غذائی اجزا اور اہم امائنو ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے ۔ جس میں باجرے ، گندم، چاول اور گنے سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 100 گرام باتھو کے پتوں میں پانی ، وٹامن اے ،کیلریز ، فاسفورس جبکہ کاربوہائیڈریٹس 7 ، کیلشیم ،فیٹس ، آئرن ،پروٹین اور فائبر پایا جاتا ہے۔

باتھو کے پتے پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں ۔ خاص طور پر اس میں وٹامن سی اور وٹامن اے کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باتھو دل، جگر، پتہ، معدہ اور تلی سمیت دیگر امراض سے تحفظ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں