35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںبارانی علاقوں میں گندم کی منظورشدہ اقسام بارے سفارشات جاری

بارانی علاقوں میں گندم کی منظورشدہ اقسام بارے سفارشات جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے بارانی علاقوں میں گندم کی منظور شدہ اقسام بارے سفارشات جاری کر دیں ۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے۔بارانی علاقوں کے کاشتکار بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گہرا ہل چلائیں تاکہ بوقتِ کاشت وتر مہیا ہو سکے۔ بارانی علاقوں میں کم بارش والے علاقہ جات میں راجن پور، لیہ،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ، میانوالی،بھکر، خوشاب، جنڈ اور پنڈی گھیپ شامل ہیں۔

درمیانی بارش والے بارانی علاقوں میں چکوال،تلہ گنگ اور پنڈ دادن خان جبکہ زیادہ بارش والے بارانی علاقوں میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، سوہاوہ،نارووال، گجرات،کھاریاں اور شکر گڑھ کے علاقہ جات شامل ہیں ۔بارانی علاقوں کے کاشتکار زمین کی تیاری شروع کریں۔ اگر گلی سٹری کھاد ابھی تک نہ ڈالی ہو تو فوراً ڈال لیں اور زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام پاکستان2013،فتح جنگ2016،بارانی 2017،مرکز19،ایم اے21،نشان21 اور عروج22 ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509872

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں