بارسلونا کی ٹیم سپینش لیگ لالیگاپوائنٹس ٹیبل پربدستور پہلے نمبر پر براجمان

117
Spanish League
Spanish League

میڈرڈ۔5دسمبر (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلے ، ریال میڈرڈ دوسرے اور ایٹلیٹیکو میڈرڈتیسرے نمبرپر موجود ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔

سپینش فٹ بال لیگ لالیگاکا 94 ویں سیزن کا آغازرواں سال 15 اگست 2024 کو ہوا اور 25 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ریال میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 36 واں ٹائٹل جیتا تھا۔ اب تک کھیلے گئے لیگ میچز کے بعد بارسلونا کی ٹیم 12 میچز جیت کر 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ 15 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس نے 10 میچز جیتے ہیں اور وہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ،ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 15 میچز میں سے 9 میچز جیت سکی ہے اور اس کے 32 پوائنٹس ہیں۔ایتھلیٹک کلب کی ٹیم 16 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اس کو 8 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

ویلریال کی ٹیم کے 26 پوائنٹس ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہے،میلورکا کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔ اوساسونا کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔گیرونا کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ریال سوسی ڈیڈ 21 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ ریال بیٹس کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔