بارش برسانے والا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہو گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ترجمان

201
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

لاہور۔24فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے راستے بارش برسانے والا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہو گا، جس کے نتیجے میں 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا ئوں کے چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ فیصل آباد شیخو پورہ نارووال میانوالی ،سیالکوٹ ،سرگودھا بھکر خوشاب حافظ آباد گوجرانوالہ منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 25 سے 27 فروری تک ملتان ،ڈیرہ غازی خان لیہ مظفرگڑھ خانیوال ساہیوال پاکپتن اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں جبکہ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

درایں اثنا ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔