26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںبارکھان دھماکہ قابل مذمت ہے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ...

بارکھان دھماکہ قابل مذمت ہے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کے لئے پرعزم ہیں،بلاول بھٹو زرداری

- Advertisement -

کراچی۔26فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے رکھنی بازار میں پیش آنے والے قابلِ مذمت واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی وہ انسانوں کی شکل میں سفاک درندے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=353115

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں