مانچسٹر ۔ 26 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 34 واں میچ (کل) جمعرات کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر برمنگھم میں شروع ہوگا۔ میچ میں شرکت کےلئے بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مانچسٹر پہنچ چکی ہےں۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ بھارت ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے ، بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے جبکہ یہ ٹیم چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی ٹیم کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے چھ میچز کھیل چکی ہے۔