بارہواں ورلڈ کپ، بھارت نے کالی آندھی کو 125 رنز سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا

67

مانچسٹر ۔ 27 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125 رنز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، شکست کے ساتھ ہی کالی آندھی کی ٹیم عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، کوہلی اور دھونی نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنایا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں 35 ویں اوور میں 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بھارتی باﺅلرز کی عمدہ لائن و لینتھ باﺅلنگ کے سامنے کالی آندھی کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، شامی نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔