مانچسٹر ۔ 9 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہوا، کیوی ٹیم (آج) بدھ کو 211 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ اپنی اننگز شروع کرے گی اور 3.5 اوورز باقی ہیں، روز ٹیلر 67 اور ٹام لیتھم 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ منگل کو مانچسٹر میں ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کیوی ٹیم شروع سے ہی دباﺅ میں نظر آئی اور پہلے 2 اوورز میں وہ رنز کا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی، تیسرے اوور میں صرف ایک رن بن سکا جبکہ چوتھے اوور کی تیسری گیند پر بمرا نے مارٹن گپٹل کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم پر دباﺅ مزید بڑھا دیا، گپٹل صرف 1 رن بنا سکے، اس موقع پر کپتان کین ولیمسن اور ہنری نیکولز نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی، دونوں نے انتہائی سست بیٹنگ کی اور پاور پلے میں صرف 27 رنز بنائے جو اس ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین سکور ہے، 69 کے سکور پر جدیجا نے نیکولز کو آﺅٹ کر کے پارٹنرشپ توڑ دی، وہ 28 رنز بنا سکے