13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںبالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پو ٹھو ہار ،اسلام آباد، مری...

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پو ٹھو ہار ،اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش،پہاڑوں پر برف باری کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے منگل کی رات سے 26 فروری کے دوران شدید برف باری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

شدیدبارش /برف باری کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے جبکہ بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پو ٹھوہار ،اسلام آباد، مری اور گلیات میں ا کژ مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برف باری جاری ہے ۔

- Advertisement -

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔جنو بی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی بلو چستان اور شمال مشر قی/ وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کل بدھ کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پو ٹھو ہار ،اسلام آباد، مری اور گلیات میں ا کثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید برف باری کی توقع ہے،جنو بی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی بلو چستان اور شمال مشر قی/وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ملک کے دیگر علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ،پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اورکہیں کہیں پہا ڑوں پر برف باری ہوئی ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 24 اور لوئر دیر 09)، پاراچنار 20، کالام 18، میر کھانی 15، پشاور (ایئرپورٹ 15 اور سٹی 10)، چراٹ 13، ڈی آئی خان (سٹی 12 اور ایئرپورٹ 10) مالم جبہ 12، بنوں، پٹن، 110، بنوں، 110 سیدو شریف 07، کاکول 05، تخت بائی 04، بالاکوٹ 01،بلوچستان: ژوب 11، کوئٹہ (سمنگلی 07، سٹی 04)، قلات 01،پنجاب: چکوال 10، جوہرآباد 08، اٹک 07، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 06، سٹی 05)، سرگودھا سٹی 05، بھکر 04، اسلام آباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 03، گولڑہ 02، سید پور 01)، منڈی بہائوالدین، اوکاڑہ، حا فظ آباد، نور پور تھل، شیخوپورہ، 04,راولپنڈی (چکلالہ 03، کچہری 02، شمس آباد 01)، گجرات، مری، فیصل آباد 03، لاہور (سٹی 03، ایئرپورٹ 01)،کروڑ (لیہ)، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، جہلم، نارووال 02، ٹی ٹی سنگھ، جھنگ، کوٹ ادو، منگلا، ساہیوال 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی 03، مظفرآباد (ایئرپورٹ 03، سٹی 01) اور راولاکوٹ 02، گلگت بلتستان: گو پس 02 ریکارڈ کی گئی جبکہ برف باری مالم جبہ 05انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ۔

منگل کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، استور منفی04، پاراچنار منفی03 اوربگروٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566281

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں