بالواسطہ ٹیکس پالیسی کو براہ راست ٹیکسزپر منتقل کیا جائے،پیاف

5

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسوسی ایشن (پیاف )نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی کو بالواسطہ کے بجائے براہ راست ٹیکسوں کی طرف منتقل کیا جانا چاہیے ۔بدھ کو پیاف کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل نفاذ، کسٹمز اصلاحات اور ٹیکس پالیسی کی کامیابی کا انحصار ادارہ جاتی صلاحیت، گورننس اور عزم سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ 26-2025کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، جامع منصوبہ بندی اور مالیاتی نظم و نسق کا وژن درکار ہے۔ پیاف رہنمائوں نے کہا کہ قومی معیشت کی ترقی اور اہداف کے حصول کےلئے نجی شعبے کے شراکت داروں کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے ۔