35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبان کی مون کا بچوں کے حقوق بارے حالیہ رپورٹ پر دکھ...

بان کی مون کا بچوں کے حقوق بارے حالیہ رپورٹ پر دکھ اورافسوس کا اظہار

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔ 4 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بچوں کے حقوق بارے ایک حالیہ رپورٹ پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ افغانستان،صومالیہ، جنوبی سوڈان،شام اوردیگر بحرانوں سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاہے کہ کئئی علاقے ایسے ہیں جہاں فضائییہ یا زمینی افواج کی بمباری سے بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات رونماءہوئے حتیٰ کہ بعض علاقوں میں جنگی مقاصد کیلئے بچوں کی بھرتی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7628

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں