بان کی مون کی بلوچستان میں صوفی بزرگ شاہ نورانی کے مزار پر خود کش حملے کی شدید مذمت

157

قوام متحدہ ۔ 13 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بلوچستان میں صوفی بزرگ شاہ نورانی کے مزار پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اتوار کو جاری بیان میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے اس واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔