24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم فساد کی جڑ ہے...

بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم فساد کی جڑ ہے ، پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہمارا مؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور اس کی ٹیم فساد کی جڑ ہے اور آج یہ سچ ثابت ہو چکا ہے،پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے۔فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ چین، ترکیہ اور ملائشیا نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے، وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،جو لوگ دشمن کے ساتھ مل کر پاکستان کے دوست ممالک کو دور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں وہ قوم کے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنایا اور ہر طرح کی دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی، تحقیقات کے لئے پاکستان تیار تھا لیکن ہندوستان بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ لے کر دشمن ملک میں بیٹھ کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے غدار وطن ہیں ، جو آج پاکستان اور افواج کے ساتھ نہیں کھڑا وہ پاکستان کا دشمن ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن سے لڑیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی امداد روکنے کے لئے خط لکھا تھا اور نریندر مودی نے بھی پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھا ، دونوں خطوط سے ان کی ذہنی مماثلت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں 3700 حملے ہوئے اور تمام بھارت کی جانب سے کئے گئے ہیں، جب بھی بی جے پی کی حکومت آتی ہے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ ہوتا ہے اور ایف آئی آر دس منٹ میں آ جاتی ہے جبکہ پولیس سٹیشن کا راستہ 45 منٹ کا ہے، بھارت اپنی سازشیں اور چالاکیاں ہمیں نہ دکھائے، بھارت کی عوام کو سوچنا چاہئے کہ ان کی حکومت انہیں کیسے بے وقوف بنا رہی ہے، بھارت کی چالاکیاں پاکستان کے خلاف نہیں چلیں گی، ہم ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں