37.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںباوقار معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب ہر فرد کو عزت، روزگار...

باوقار معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب ہر فرد کو عزت، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں ، چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ ایک باوقار معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب ہر فرد کو عزت، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں ۔ جمعرات کو جاری خصوصی پیغام میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ آج یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر تمام محنت کشوں کو سلام اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، باوقار معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب ہر فرد کو عزت، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت بینظیر ہنر مند پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ، اس پروگرام کے تحت تمام مستحق خواتین اور ان کے بچوں کو ہنر سکھانے کا موقع فراہم کیاجائے گا،یہ ہنر مند پاکستان پروگرام بی بی شہید کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کا کہنا تھا کہ ہنر آپ کا سرمایہ ہے جو آپ سے کوئی چھین نہیں سکتا، بینظیر ہنر مند پروگرام نہ صرف روزگار فراہم کرے گا بلکہ خود اعتمادی، خودداری اور عزت نفس سے بھی مالا مال کرے گا۔ آئیے مل کر بی شہید کے خواب ایک ہنر مند اور خوشحال پاکستان ،کی تعبیر کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں