باہ لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

194
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

ریاض۔ یکم اگست (اے پی پی)12 لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب کو پہنچ گئے ہیں۔ سعودی جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے مطابق اب تک عازمین حج کے اعدادوشمار1,249,951 کو پہنچ چکے ہیں جس میں زیادہ تر ہوائی سفر کے ذریعے پہنچے ہیںجبکہ 67,198 اور جو سمندری راستے سے آئے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔ ان کی تعداد 13,549 بتائی جاتی ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت کی پہلی ترجیع حج اور عمرہ کے زائرین کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔وژن 2030ءکا مقصد 30ملین عمرہ زائرین کو مزید سہولتوں کے ساتھ بہترین خدمات فراہم کر نا ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 1.75 ملین سے زیادہ عازمین حج بیرونی مما لک سے فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حرامین شریفین آئے تھے۔دریںاثناءترکی کی حج مشن کے سربراہ محمد زید اوزیل نے حرامین شریفین مکہ اور مدینہ میں عازمین حج کو بہترین سہولتیں، خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کو سراہا۔