23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر بلوچستان بھر میں نادہندگان کے248 کنکشنز...

بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر بلوچستان بھر میں نادہندگان کے248 کنکشنز منقطع ،کوئٹہ شہر سے106شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹرز اُتاردئیے گئے ، ترجمان کیسکو

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کررہی ہیں اوراس سلسلہ میں جمعہ کے روزبھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت تمام کیسکوآپریشن سرکلز میں بڑے پیمانے پرکارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کیسکوٹیموں نے کوئٹہ شہر میں ارباب کرم خان روڈ،کلی دیبہ،کلی اسماعیل، نواں کلی، سرہ غوڑگئی،عمرروڈ، چشمہ،بلیلی باچاآغا،غوث آباد، جان محمدروڈ،تختانی بائی پاس اور موسیٰ کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 106 شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹروں کو اُتارکر تبدیل کر دیا ،اس دوران کیسکوسٹی، زرغون اور سریاب ڈویژن کے تحت مختلف علاقوں میں کیسکوٹیموں نے گھریلو اور کمرشل نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 82 لاکھ27ہزارروپے کی ریکوری کی جبکہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 16لاکھ15ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کئے گئے۔

اس کے علاوہ اسی طرح پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے42گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ، کیسکوٹیموں کی جانب سے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22لاکھ16ہزارروپے ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی 3لاکھ20ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکل کے مختلف علاقوں سے بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے49کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں 21لاکھ43ہزارروپے ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی2لاکھ77 ہزارروپے وصول کئے گئے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران ٹیموں نے 51گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 19لاکھ روپے ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی کیسکوٹیموں نے 3لاکھ27 ہزارروپے وصول کئے ۔مکران سرکل کی ٹیموں نے تربت، گوادر اور پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے28نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے جبکہ بلوں کے بقایاجات کی مدمیں 11لاکھ 54ہزار روپے وصول کئے ۔اس کے علاوہ خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران نادہندگان کے 78کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ کارروائی کے دوران مختلف گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں 25لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی ، کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 4 لاکھ30ہزار روپے بھی وصول کئے گئے

واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں ، تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں