بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن کچہری29اگست کو منعقد ہوگی،کیسکو

98
qesco

کوئٹہ۔ 28 اگست (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیرانتظام صوبہ کے تمام سرکلز کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پرتمام آپریشن سب ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرشفقت علی 29اگست 2024 (بروزجمعرات) آن لائن کچہری میں صارفین کی شکایات سنیں گے لہٰذاتمام صارفین اپنی شکایات کیلئے براہ راست چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوسے ٹیلی فون نمبر0819202565پرصبح 10بجے سے دن 12بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

آن لائن کچہری میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکے ہمراہ چیف انجینئر (آپریشن)،چیف انجینئر کسٹمرسروسز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود رہیں گے۔کیسکوکے تمام صارفین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ بروزجمعرات آن لائن کچہری کے زریعے اپنی شکایات درج کروانے کیلئے ٹیلی فون نمبر 0819202565پر رابطہ کرسکتے ہیں نیزصارفین اپنی شکایات درج کراتے وقت بجلی بل کاحوالہ نمبر بھی بطور ریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ اُن کے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کو جلد ازجلد یقینی بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں صارفین کی سہولت کے لئے کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز کے سب ڈویژنز میں بھی روزانہ کی بنیاد پردن11بجے سے دوپہرایک بجے تک کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہےجس میں کیسکوافسران صارفین کی جانب سے بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے موجود رہتے ہیں۔