بجلی پیداواری مشینری کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 35.59 فیصد اضافہ

86
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):بجلی پیداکرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 35.59 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 18.02 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023 میں درآمدات کا حجم 13.29 ارب روپے رہا تھا ۔

اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 4.73ارب روپے یعنی 35.59 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔