بجلی چوری روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے، 27 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کررہے ہیں،وفاقی وزیر توانائی

115

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں، 27 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالا ت کے دوران پولین بلوچ، نوابزادہ میر جمال ، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بجلی کےسسٹم میں بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں بجلی چوری روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔

27 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہے ہیں۔ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی معاونت سے 3 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا ہے۔ جہاں بجلی چوری میں کمی آئی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے۔ بلوچستان میں شکایات کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی بہتر نہیں ۔ بد انتظامی کےباعث 16 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مینجمنٹ اور بورڈ کی از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔