لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 504 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے183 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 23کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 18 کمرشل6 زرعی اور480 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ80ہزار836 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2 کروڑ 9 لاکھ93 ہزار504 روپے ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو366روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ33ہزار327ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ28 ہزار69 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار98 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک14 کروڑ51 لاکھ 22 ہزار934 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب21 کروڑ53 لاکھ17 ہزار856 روپے ہے۔