بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر سسٹم جلد نصب کیا جائے گا،وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان

105

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے توانائی(پاور ڈویژن)عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر ( اے ایم آئی) سسٹم اور اے بی سی کیبل جلد نصب کیا جائے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کو نصب کر نے کا مقصد نہ صرف بجلی چوری کی روک تھام کرنا ہے بلکہ بر وقت میٹر ریڈنگ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن نے بجلی کی چوری پر قابو پانے اور بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور بجلی کی شفاف ٹرانسمیشن کیلئے بھی ایک منصوبہ بنایا ہے۔