28.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںبجلی کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کے معاشی حالات میں...

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی،راولپنڈی کے صنعتکاروں،تاجروں و سماجی شخصیات کی “اے پی پی سے خصوصی” گفتگو

- Advertisement -

راولپنڈی۔7اپریل (اے پی پی):وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی،صنعتوں میں بجلی کے اخراجات کم ہونے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آئے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن )نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے عوام کو ریلیف دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کے صنعتکاروں،تاجروں اور سماجی شخصیات نے پیر کو ’’اے پی پی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی ہے خوش آئند فیصلہ ہے،گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے بزنس کمیونٹی کی طرف سے گزارش کی گئی تھی جس سے نہ صرف صنعتی یونٹس میں بہتری آئے گی بلکہ ملکی درآمدات اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں معاشی حالات بہتر ہوں وہیں مہنگائی میں کمی اور زرِمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔آل پاکستان ریسٹورنٹس ،کیٹرز ،بیکرز اینڈ سویٹیس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد فاروق نے کہا ہے کہ ملک میں تاجر برادری کو بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا اور وفاقی حکومت نے بجلی ٹیرف میں واضح کمی کردی ہے جسے تمام تاجر سراہتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے پہلے بھی اقتدار میں رہ کر تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے بہترین کام کئے تھے ۔

- Advertisement -

ممبر ڈسٹر کٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع راولپنڈی محمد رضوان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو اخراجات میں بھی کمی آئے گی،بجلی سے تیار ہونے والی تمام پروڈکٹس کی قیمتیں کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو ملکی بہتری اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے ۔

آل پاکستان اوورسیز ایمپلائز پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر شکیل عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے اور جب ملکی معیشت ٹھیک ہوجائے تو دوسرے ممالک سے سرمایہ کار یہاں آکر کاروبار کرتے ہیں جس وجہ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی تو مہنگائی کے ساتھ جرائم بھی کم ہوں گے۔ راولپنڈی کی سماجی شخصیت شوکت عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کہ جب سب مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے حلف لیا ہے تب سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579119

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں