سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ شیخ جاوید حیدر نے کہا کہ نگران حکومت بجلی کے بلوں میں کمی لیے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے بجلی کے بلوں سے بلا جواز ٹیکسز کے خاتمے کا اعلان کرے ۔
یہ مطالبہ انہوں نے ماربل ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بٹ اور جنرل سیکرٹری رانا شہزاد سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ اور ٹیرف کی قیمت میں اضافہ انتہائی افسوس ناک ہے، ماہ اگست کے بجلی بل غریب عوام کیلئے معاشی عذاب بن گئے،بجلی کے بلوں نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے، صنعتی تجارتی اور گھریلو صارفین الگ سے پریشان ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور خوردنوش قیمتوں میں اضافہ تجارتی و صنعتی ترقی اور برآمدات میں رکاوٹ کا باعث بنے گا ،اسلئے نگران حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی مہنگائی میں کمی نہیں آ سکے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383942