21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبحرین میں عید الفطر کے دوران سعودی اور خلیجی سیاحوں کی آمد...

بحرین میں عید الفطر کے دوران سعودی اور خلیجی سیاحوں کی آمد کے باعث ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 90 فیصد سے تجاوز

- Advertisement -

منامہ۔3اپریل (اے پی پی):بحرین میں سعودی اور خلیجی سیاحوں کی آمد کے باعث ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔سبق نیوز کے مطابق بحرین ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہاں کے بعض لگژری ہوٹل فی کمرہ اپنی اوسط آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

عید الفطر کے دوران بحرین میں ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر جاتی ہے جبکہ خاص لگژری ہوٹلز جہاں سے سمندر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں بکنگ کی شرح 95 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔بحرین اتھارٹی نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ عید الفطر کے دنوں میں سعودی شہریوں کی یہاں آمد ہے جو تمام سیاحوں کا 60 فیصد ہیں۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق سعودی سیاح دورے کے دوران خلیجی ممالک کے سیاحوں کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا زیادہ اخراجات کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں