بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کی شیخ عبداﷲ بن احمد الشرقی سے ملاقات

149

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے پیر کو شیخ عبداﷲ بن احمد الشرقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے دوطرفہ امور اور پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے تجارتی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے اوورسیز پاکستانی بزنس کونسل کو متحرک کریں گے۔