بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان بائپرجوائے کیٹی بندر سے 181،کراچی سے 247 اورٹھٹھہ سے267 کلومیٹر کےفاصلے پرجنوب میں موجودہے،این ڈی ایم اے

157
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان بپرجوائے کیٹی بندر سے 181،کراچی سے 247 جبکہ ٹھٹھہ سے267 کلو میٹر کے فاصلے پر جنوب میں موجود ہے۔

طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندر اور انڈین گجرات سے گزرنے کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلابی کیفیت شامل ہیں۔تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں اور انکی ہدایات پر عمل کریں۔