
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن کی ڈسکہ اور یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ انتخابات میں پالیسیاں غیرمناسب تھیں۔اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر ہی منحصر ہے۔
انہوں نے کہا منصفانہ انتخابات کرانا ایک بھاری ذمہ داری ہے اور امید ہے کہ اگلی رائے شماری سے قبل صدق دل کے ساتھ عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہو۔