مظفرگڑھ۔ 03 نومبر (اے پی پی):بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ دریائے سندھ کے کچے کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ میں پولیس نے دریائے سندھ کے کچے کے علاقے سے خوف و دہشت کی علامت ڈکیت گینگ کے سرغنہ عباس عرف عباسی گرمانی کو بڑی جدوجہد اور کوشش کرکے آخر کار گرفتار کر لیا ہے
،ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دریائی علاقے میں اپنے ٹھکانوں پر موجود تھا،اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،عباس عرف عباسی گرمانی نے لوٹ مار کرنا شیوہ بنا رکھا تھا،روزانہ شام ہوتے ہی کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا،پولیس کے مطابق ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ عباس عرف عباسی گرمانی ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے،
خوف ودہشت کی علامت ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے اطمینان اورخوشی کا اظہار کیا ھے،اہلیان علاقہ،عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل اور کوٹ ادو پولیس کو ایسے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔