22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںبرآمد کنندگان کے لئے نئی سکیم لا رہے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک...

برآمد کنندگان کے لئے نئی سکیم لا رہے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک کا ملتان چیمبر میں خطاب

- Advertisement -

ملتان۔ 30 جنوری (اے پی پی):گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے ماحول اب بہت اچھا ہوگیا ہے، برآمد کنندگان کے لئےایک نئی سکیم لا رہے ہیں، فارن کرنسی کے ذخائر میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہترنظر آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو ایوان تجارت و صنعت ملتان میں تاجروں اورصنعت کاروں سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہم کاروبار کو بہترکرنے کے لئے تمام اقدامات کررہے ہیں ہمیں برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ماضی میں ہماری توجہ روایتی آئمٹز پر مرکوز رہی ہے،ہمیں نئی مصنوعات کومتعارف کرانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے مسائل کا دنیا بھر طرح کی ہمیں بھی سامنا کرنا پڑا،ہم نےمانیٹرنگ پالیسی کوسخت رکھا۔انہوں نے مزید کہا کی کسی بھی فیصلے کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔ہمارا پالیسی ریٹ 12 فیصد ہے۔

ہم برآمد کنندگان کو ہرسہولت دینا چاہتے ہیں۔چھوٹے کاروبار کے لئے سو ملین کی حد مقرر کردی گئی ہے۔ پرائم منسٹرکی یوتھ سکیم میں ہم لمٹ کو بڑھا رہے ہیں۔سکیم کے شروع میں بینکوں کو بھی تھوڑا وقت لگتا ہے،ہم برآمد کنندگان کے لئےایک نئی سکیم لا رہے ہیں۔ ایگری کلچرایڈوائزری کمیٹی میں ہم بڑے فارمرزکے ساتھ مل کر مسائل کو حل کریں گے۔2022میں ہمارے حالات بہت مشکل تھے لیکن اب صورت حال بہترہو گئی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پالیسیزکو بہترکرنے کے لیے ہم ان مسائل کو بھی سامنے رکھتے ہیں جن سے ہمیں ملتان چیمبر جیسے فورمز پر آگاہ کیا جاتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553879

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں