برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصد اضافہ

87
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 202.55 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 131.59 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اکتوبرمیں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 74.080 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو ستمبرمیں 74 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 37.43 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 349.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔